khawateen kisi bhi sangeen ilzamaat laga sakti hei

خواتین کسی پر بھی سنگین الزامات لگاسکتی ہیں، میشا شفیع۔۔

گلوکارہ میشا شفیع نے دائر ہتک عزت میں اپنے بیان پر وکلاء کی جرح مکمل کروا دی ہے۔نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کی طرف سے ہتک عزت کے کیس کا سامنا کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ خواتین عوام کے سامنے جھوٹ بول سکتی ہیں اور وہ کسی کے خلاف بھی سنگین جھوٹے الزامات لگاسکتی ہیں۔  کیس کی سماعت لاہور ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی جہاں میشا شفیع پر علی ظفر کے وکیل نے جرح کی جبکہ گلوکارہ کے وکیل نے اس جرح کو غیر متعلقہ قرار دیا۔سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل نے گلوکارہ سے پوچھا کہ کیا کوئی خاتون پبلک میں جھوٹ بول سکتی ہے یا کسی کے خلاف جھوٹے الزامات لگاسکتی ہے تو میشا شفیع کا کہنا تھا کہ ہر چیز ممکن ہے۔اس موقع پر علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے گلوکار کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ان پر جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگائے۔رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا سے سوال کیا کہ کیا آپک سمجھتی ہیں کہ الزامات سے پہلے علی ظفر پاکستان کے کامیاب ترین آرٹسٹ تھے؟ میشا شفیع نے جواب دیا کہ علی ظفر ابھی بھی ایک کامیاب آرٹسٹ ہیں۔ وکیل نے سوال کیا کہ آپ یہ بات جانتی تھیں کہ اگر جنسی الزامات عائد کیے جائیں تو بین الاقوامی کمپنیز اُس شخص کے ساتھ کام نہیں کرتیں۔ جس پر گوکارہ نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچ رہی تھیں۔ کیا آپ نے علی ظفر کو مالی طور پر کمزور کرنے کے لیے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے؟ وکیل کے اس سوال پر میشا نے کہا کہ میں پاکستان کی پہلی خاتون تھی جس نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اُٹھائی میں نے می ٹو سمیت دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھائی۔ میشا کا کہنا تھا کہ یہ غلط ہے کہ ہراساں کرنے کے الزامات پر میں نے کوئی گواہ پیش نہیں کیا۔ عدالت نے کیس کی کاروائی 20 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ جنسی الزامات عائد کرنے پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں