khawateen keliy bus service acha iqdam hai

خواتین کیلئے بس سروس اچھا اقدام ہے، شرمین عبید چنائے۔۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے پنک پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے بہترین اقدام قرار دے دیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے پہلی بار خواتین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کراچی میں پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شرمین عبید چناٸے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے کہا کہ کراچی کی خواتین کے لیے یہ بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بس مختلف روٹس پر بھی چلے۔ واضح رہے کہ کراچی میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے ہمراہ پنک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا، یہ بس دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ جبکہ دفتری اوقات کے بعد ہر گھنٹے بعد چلائی جائے گی۔ پہلے مرحلےمیں پنک بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاورتک چلائی جارہی ہے۔ ان بسوں میں 24 سیٹیں ہیں، 2 سیٹیں خصوصی افراد کے لیے ہیں۔ مجموعی طور پر بس میں کُل 50 خواتین کی کنجائش ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں