اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ خواتین دنیا میں کہیں بھی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں۔انہوں نے اپنی نئی شارٹ فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس میں ایک تنہا خاتون کمسن بچی کیساتھ رات دیر گئے موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار ساتھ لے جانے سمیت اپنا لباس اور حلیہ بھی تبدیل کرتی ہے۔اس فلم کے آخر میں پیغام دیا گیا ہے کہ’’ تنہا خاتون موقع نہیں بلکہ ذمہ داری ہوتی ہے ‘‘۔صنم سعید کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ عدم تحفظ کا احساس موجود ہے لیکن مجھ سمیت اکثر خواتین کیلئے احتیاطی تدابیر عادت بن چکی ہیں ۔

Facebook Comments