خواتین اینکرز کے خلاف گفتگو پر یوٹیوبر گرفتار۔۔۔

 ایف آئی اے نے وی لاگر ڈاکٹرعمرعادل کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹرعمرعادل نے سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی درخواست پر خواتین کے لیے نازیبا زبان استعمال کرنے والے ڈاکٹر عمر عادل کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے ان کے اور میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین کے خلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فحش، لغو اور ہتک عزت پر مبنی الزامات عائد کیے تھے، جس میں خصوصاً ان کا نام بھی لیا گیا تھا۔ڈاکٹر عمر عادل کو میری قانونی درخواست کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عمر عادل نے میرے اور میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین کیخلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فحش، لغو اور ہتک عزت پر مبنی الزامات عائد کیے؛ جس میں خصوصا میرا نام لیا گیا۔ غریدہ فاروقی نے لکھا کہ قانونی کارروائی میں ڈاکٹر عمرعادل کو موقع فراہم کیا گیا تھا کہ وہ پبلک کے سامنے معافی مانگیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سلام جنہوں نے خواتین کے تحفظ کی خاطر میری درخواست پر عمل کیا اور امید ظاہر کی کہ انصاف مکمل ہوگا اور خواتین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنیوالے انجام کو پہنچیں گے، اور پاکستان میں خواتین کو بھرپور تحفظ ملے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں