mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

خواتین اینکرزکوبغیردوپٹے خبریں پڑھنے کا حکم۔۔

آج نیوز میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خواتین اینکرز کو دوپٹے کے بغیر خبریں پڑھنے کا حکم دے دیا گیا،پپو کے مطابق جب اینکرز نے کہا کہ رمضان تک تو دوپٹہ کے ساتھ خبریں پڑھنے کی اجازت دے دیں تو انہیں جواب دیا گیا کہ نہیں بالکل نہیں، جاب کرنی ہے تو جیسا کہاجارہا ہے ویسا ہی کرنا ہوگا۔ پپو کا کہنا ہے کہ آج نیوز میں جب کہ اسٹاف کی اکثریت روزے سے ہوتی ہے تو نیوزروم کے دوبڑے کھلے عام چائے اور کافی پیتے پائے جاتے ہیں، رمضان کا احترام وغیرہ ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا، نیوزروم میں کسی بھی داڑھی والے کو مولوی، ملا کہہ کر پکارا جاتا ہے جب کہ نماز پڑھنے کے لئے جانے والوں پر طنز کئے جاتے ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ میٹنگ بھی یہ نیوز روم اور اسٹوڈیو کے درمیان ایسی جگہ پر کرتے ہیں جہاں سے دیگر اسٹاف کو آنے جانے کی پرابلم ہوتی ہے ، کسی کو واش روم جانا ہوتو وہ بھی نہیں جاسکتا،پپو کا مزید کہنا ہے کہ پچاس ہزار سے اوپر والوں کی سیلری دو ماہ سے نہیں آئی، صحافتی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا ہوگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں