نام نہاد تنظیم پی ایم سی ( پاکستان میڈیا کلب) کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں صحافی کے ساتھ ویزا فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے کے جرم میں ایف آئی آر درج۔۔جس میں چیئرمین پی ایم سی کے ساتھ ساتھ خواتین اینکرز کو بھی ملزم نامزد کیاگیا ہے۔۔۔ (ایف آئی آر کی نقل خبر کے ساتھ شائع کی جارہی ہے)۔۔ ایف آئی آر میں خواتین اینکر ز کے ساتھ ساتھ مزید ملزمان بھی نامزد ہیں جن پر رقم ہتھیانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ متاثرہ صحافیوں نے پی ایم سی کے تمام عہدیداروں کے خلاف مختلف شہروں میں ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پپو کے مطابق بیرون ملک ٹور کے نام پراب تک لاہور کراچی اسلام آباد کوئٹہ و دیگر شہر کے صحافیوں سے 2 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا جا چکا ہے ۔۔جب کہ اس سے پہلے بھی لاہور اور کراچی میں چیئرمین پی ایم سی کے خلاف مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں۔۔متاثرین نے تمام میڈیاکے دوستوں سے اپیل کی ہے کہ موصوف ایک بار پھر ترکی کے ٹرپ کی تیاری کررہے ہیں جس کے لئے پیسے جمع کررہا ہے، اس لئے کوئی بھی اس جعلی تنظیم کے کسی نمائندے کو پیسے جمع نہ کرائیں
خواتین اینکرز کے خلاف ایف آئی آر
Facebook Comments