خاور لیفٹ ہینڈر تھا، پسٹل رائٹ ہینڈ میں کیوں؟

تحریر: وسیم رضا نقوی۔۔

خاور تجھے مارا جانا لکھنا بہت تکلیف دہ ہے، تیرے مرنے کی خبر سے لے کر یہ پوسٹ لکھنے تک ہر لمحہ زہن میں تو ہی ہے، تیری باتیں، تیری دوستی تیری زندہ دلی ہمیشہ یاد رہے گی، میں خاور کو 2011 سے جانتا ہوں جو وہ پنجابی چینل اپنا میں رپورٹر تھا اور پھر یونیورسٹی سے سلام دعا شروع ہوئی ، میڈیا کا تعلق بنا، خاور نے وکالت کی اور لائنسن لینے کے بعد ہر ہفتے کال کرکے کہتا کہ مجھے اپنے ساتھ وکالت سکھا، میں نے کہا کہ کل سے آجا، کہتا کتنے بچے، میں کہتا کہ صبح نو بجے، پھر دوپہر میں کال کرکے کہتا کہ یار اتنی صبح اٹھا نہیں جاتا تو دوپہر میں آجایا کروں ۔۔ میں کہتا کہ دوپہر میں عدالتیں بند ہوجاتی ہیں تو صحافت کر وہی بہت ہے۔۔۔

خاور ایک زندہ دل انسان تھا، چند دن پہلے مجھے کال کی کہتا کہاں ہے۔۔۔ میں نے کہا،، چیمبر ہوں ، کہتا سندھ سیکرٹریٹ آجا تجھے ایک وزیر سے ملوانا ہے، میں گیا تو ایک وزیر کے آفس میں بیٹھا تھا کہتا آجا اندر۔۔ وزیر کے ساتھ تین رکن اسمبلی بھی تھے، میرا تعارف کروایا اور گپ شپ لگا کر چائے پی کر ہم باہر آگئے۔۔۔

واٹس ایپ پر روز ہی کوئی چیز بھیج کر ہنسی مزاق چلتا رہتا تھا۔۔۔

چند دن پہلے فیس بک فرینڈ اسامہ جس سے انباکس میں کافی اچھا تعلق بن گیا تھا اس کی اچانک موت نے بہت غمزدہ کردیا تھا پھر خاور جیسا دوست۔۔۔

خاور کی ویڈیو دیکھی تو دیکھ کر ساری رات نہیں سو پایا لیکن اس ویڈیو سے کچھ سوالات اٹھتے ہیں

خاور لفٹ ہینڈر تھا لیکن اگر خودکشی کی تو سیدھے ہاتھ میں پسٹل کیوں؟

9 ایم ایم کا فائر کرنے کے بعد اس کی گردن تک ٹیڑھی نہیں ہوئی؟

پسٹل ہاتھ سے گرا تک نہیں ؟

کراچی کا لڑکا سانگھڑ اپنے گھر والوں کو بغیر بتائے چلا گیا حتی کہ اپنی بہن کو بھی جو سانگھڑ میں ہی رہتی ہیں ایسا کیوں؟

اگر خاور کو خودکشی کرنی ہی تھی تو کراچی میں کیوں نئی سانگھڑ جا کر ہی کیوں؟

قریبی دوستوں اور سوشل میڈیا پر فنی پوسٹس کرتا رہا، جن سے ملا ان سے نارمل رہا، گاڑی سے اتر کا نارمل موبائل استعمال کرتا رہا۔۔۔

کیا خاور کو کہیں مار کر اس کو گاڑی کو دوبارہ وہاں چھوڑا تو نہیں گیا ؟

کیا خاور کی گاڑی اس دوران جب وہ چہل قدمی کررہا تھا تو پارکنگ سے کہیں گئی تھی یا نہیں؟

قریبی کھڑی کسی کو بھی فائر کی آواز کیوں نہیں آئی؟

ان سمیت تمام سوالات ہیں جن کے اب بھی جواب ڈھونڈنے باقی ہیں،

مجھ سمیت جو بھی خاور کو جانتا ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ وہ کس حد تک زندگی کو لے کر مثبت تھا اور زندہ دل تھا اس کو دیکھ کر لوگ اپنا ڈپریشن دور کرتے تھے۔۔۔

خاور تم مولا کے حوالے ہو۔۔۔(وسیم رضا نقوی کی وال سے)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں