ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری نے اے آروائی اسلام آباد کے بیورو چیف خاور گھمن کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں درج ایف آئی آر میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 24 اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ جج نے پولیس سے مذکورہ تاریخ تک رپورٹ بھی طلب کر لی۔خاور گھمن نے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دی تھی۔ گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے گھمن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں سات دنوں میں مجاز دائرہ اختیار کی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی ٹرانسمیشن تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے جب کہ پولیس نے ٹی وی چینل سے وابستہ صحافیوں کی گرفتاری کے لیے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
Facebook Comments