گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ اور خاتون اینکر فاطمہ سہیل نے شوہر سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جس پر اب محسن عباس بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے بیوی پر سنگین الزام عائد کر دیاہے ۔محسن عباس حیدر نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ کا شکر ہے کہ آخر کار سو کر اٹھا تو خلع کی اطمینان بخش خبر ملی، چار سال سے جس ٹارچر سے گزر رہا تھا وہ اختتام کو پہنچا ، اب مجھے ایک جھوٹی اور ناجائز تعلقات رکھنے والی خاتون کے ساتھ زندگی نہیں گزارنی پڑے گی ، اگر ثبوت مانگے گئے توعدالت میں پیش کیے جائیں گے ۔محسن عباس حیدر کا کہناتھا کہ اسے پارٹیوں میں جانا پسند تھا اور میرے خاندان کے بچوں کو بتاتی تھی کہ وہ کس طرح کی منشیات استعمال کرتی ہے ، ایک خاتون میری زندگی میں آئی اور اس نے اسے بکھیر کر رکھ دیا ،میں ان چارسالوں پر کتاب لکھ سکتا ہوں جو میں نے اس طرح کی خاتون اور اس کی عجیب و غریب فیملی کے ساتھ گزارے ، وہ میرا زندگی کا سب سے برا فیصلہ تھا ، میں نے یہ پہلے کبھی نہیں کہا کیونکہ وہ میرے نکاح میں تھی لیکن وہ مسلسل مختلف فورمز پر میری اور میرے خاندان کی تضحیک کرتی رہی ، اس لیے میں نے اب بولنے کا فیصلہ کیا ہے،اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت چھپی ہوتی ہے ۔
خاتون اینکر کا شوہر سے خلع کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments