mehek

خاتون ٹک ٹاکر پر دو مردوں کے قتل کا الزام۔۔

برطانوی نژاد پاکستانی ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ان کی والدہ پر 2مردوں کو قتل کرنے کا سنگین الزام عائد کر دیا گیا۔” ڈیلی ڈان” کے مطابق 11فروری کو برطانوی علاقے لیسٹر شر میں ماں بیٹی نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی میں دونوں مردوں کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی سڑک سے اتر کر حادثے کا شکار ہو گئی اور گاڑی میں موجود دونوں مردوں کی موت واقع ہو گئی۔ بائیس سالہ مہک اور ان کی 45سالہ والدہ نسرین بخاری کے ساتھ 21سالہ لڑکی نتاشا اختر بھی گاڑی میں موجود تھی۔ مرنے والوں میں 21سالہ محمد ہاشم اعجاز الدین اور اس کا کزن ثاقب حسین شامل ہیں۔اس مقدمے میں 21سالہ رئیس جمال اور 28سالہ ریکن کیرون کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم ان کے جرم میں ملوث ہونے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کچھ واضح نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہک بخاری انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر “MybUlogs” کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ دونوں پلیٹ فارمز پر اس کے بالترتیب 1لاکھ 28ہزار اور 44ہزار فالوورز ہیں۔ ہاشم کے والد سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا صرف اپنے کزن کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ ثاقب کو اس علاقے میں چھوڑنے گیا تھا جہاں مہک اور نسرین رہتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں نوجوان اس علاقے میں کس سے ملنے گئے تھے اور ان کا مہک اور نسرین کے ساتھ کیا تنازع تھا۔ مہک، نسرین اور نتاشا کے خلاف مقدمے کی سماعت ستمبر کے آخر میں شروع ہو گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں