کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں جمعرات بازار کے قریب واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں دو خواتین 50سالہ کوثر زوجہ ریاض اور 24سالہ رمشاءعرف سبحان دختر ریاض جاں بحق ہوگئیں، پولیس نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق مقتولہ ماں اور بیٹی ہیں، مقتولہ رمشاء کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی تاہم وہ شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی، ہفتہ کی صبح اسکا شوہر اسے منانے آیا تو اس نے جانے سے منع کیا جس پر شوہر اسحاق خان عرف سراج موٹا نے مشتعل ہوکر تیس بور پستول سےاپنی بیوی پر فائرنگ کردی، اسکی ماں اسے بچانے کے لیئےآئی تو ملزم نے ساس کو بھی گولیاں ماردیں اور فرار ہو گیا،ملزم رکشا ڈارئیور ہے ،ملزم کے سسر کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی نے اسکی مرضی کے خلاف شادی کی تھی اور شادی کے بعد سے اس نے اپنے داماد کو نہیں دیکھا ہے۔پولیس کے مطابق قتل کی گئی لڑکی ٹک ٹاکر رمشا نکلی۔پولیس کے مطابق شوہر نے دوسرے لڑکوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک بنانے پر بيوی اور ساس کو قتل کيا۔ ملزم نے مقتولہ رمشا سے پسند کی شادی کی تھی۔مقتولہ کی بنائی گئیں ٹک ٹاک ويڈيوز سامنے آگئیں، تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ مقتولہ شوہر کو چھوڑ کر ماں کے پاس رہ رہی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کا موبائل اور کال ڈیٹا بھی حاصل کرلیا، تاہم ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔

خاتون ٹک ٹاکر کو شوہر نے قتل کردیا۔۔
Facebook Comments