khatoon tiktoker ki jaali videos bnane wala giraftar

خاتون ٹک ٹاکرکی جعلی نازیبا وڈیو بنانے والا گرفتار۔۔

سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر امشا رحمٰن کی جعلی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔امشا رحمٰن کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیوز نومبر 2024 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈی ایکٹو کردیے تھے۔وائرل ہونے والی مبینہ نامناسب ویڈیوز میں امشا رحمٰن کو نوجوان لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا تھا۔اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ ان کی جعلی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا۔امشا رحمٰن نے ’نکتا‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامناسب ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں ایسا لگا، جیسے ان کی زندگی ختم ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتیں تو سوشل میڈیا پر تردیدی بیان جاری کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے جعلی مواد تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں رپورٹ درج کروائی، جس پر ادارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔امشا رحمٰن نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد جو جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں ملوث ہوتے ہیں، انہیں احساس نہیں ہوتا کہ ان کی حرکت دوسروں کی زندگی کو کتنا متاثر کرتی ہے۔امشا رحمٰن کے مطابق ان کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ٹک ٹاکر کی جعلی نامناسب ویڈیوز بنانے والے ملزم عبدالعزیز کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے صرف ایک میم بنائی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں