حاصل پور کی رہائشی ٹک ٹاکر علیزےسحر نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ جدید اسلحہ کی نمائش کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق شادی کے دوسرے دن پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا تھا بعدازاں علیزے سحر کی جانب سے اسلحہ کا لائسنس دکھانے پر انہیں رہا کردیا گیا ۔آج نیوز کے مطابق علیزے سحر نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ جدید اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے سحر اور ان کے خاوند پسٹل اور جدید رائفل ہاتھ میں تھامے بیٹھے ہیں۔شوشل میڈیا پرجدیداسلحے کی نمائش قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ کھلا چیلنج ہے، شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تو پولیس بھی حرکت میں آئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹاک ٹاکر علیزے سحر کی ایک نازیبا وڈیو لیک بھی ہوئی تھی جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر کافی زیر بحت رہا تھا۔علیزے سحر نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ویڈیو لیک ہونے کا 3 دن پہلے پتہ چلا تھا جس کے بعد میں اگلے دن ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے پاس گئی جنہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔ دوسری جانب علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کروانے والے کے خلاف اُن کے شوہر نے قانونی کارروائی کروانے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے۔
خاتون ٹک ٹاکر کی گرفتاری و رہائی۔۔
Facebook Comments