khatoon tiktoker ki aik or audio leak

خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور آڈیو لیک۔۔

لاہورکی سول کورٹ نے خاتون ٹک ٹاکر بدتمیزی کیس میں ریمبو سمیت 14ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ واقعہ کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔ ضلع کچہری میں خاتون ٹک ٹاکر کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے کی ،ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا، دوسری جانب خاتون ٹک ٹاکر کی نئی آڈیو لیک ہوگئی جس میں مرکزی ملزم ریمبو عائشہ کو مینار پاکستان آنے کا کہہ رہا ہے ۔ ریمبو عائشہ پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آؤ،آپ کی ویلیو میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کس جگہ پر آئی ہو ۔ وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے ملاقات کی جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں