وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے احاطے میں ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، رپورٹ کےمطابق ویڈیو وائرل ہونےکے بعد محسن اسحاق نامی شہری کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کی دفعات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے انتہائی نامناسب لباس اور غیر مہذبانہ انداز سے مسجد کے تقدس کو پامال کیا ہےجس سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔شہری کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کے خلاف توہین مذہب کے تحت کارروائی کی جائے۔
خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ ۔۔
Facebook Comments