khatoon tiktoker ka saathi bhi shamil tafteesh

خاتون ٹک ٹاکر کا ساتھی بھی شامل تفتیش۔۔

پولیس نے مینار پاکستان پر گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے تھے۔ یوم آزادی کے موقع پر ریمبو ہی عائشہ کو مینار پاکستان لے کر گیا تھا۔ واقعے کے بعد وہ مختلف لوگوں سے فون پر بات کرتا تھا۔ دونوں نے واقعے کی رات سڑک پر گزاری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمبو کچھ عرصے سے عائشہ اکرم کے گھر پر ہی مقیم ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس وہی چلاتا ہے۔ عائشہ اپنی سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے ترتیب دیتی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں