khatoon tiktoker ki khabar baharti ne phelai

خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف درخواست خارج۔۔

لاہور کی  مقامی عدالت نے مینار پاکستان واقعے کی متاثرہ ٹک ٹاکرخاتون عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے آئشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف شہری کی جانب سے دائرکی گی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔میاں توصیف احمد نامی شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عائشہ اور اس کے دوست ریمبو کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانہ شاہدرہ سے رجوع کیا ہے لیکن میری شکایت کے باوجود متعلقہ ایس ایچ او نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا ۔درخواست گزار کے مطابق ٹک ٹاکرعائشہ اور اسکا ساتھی ریمبو یوم آزادی کے موقع منصوبہ بندی کے تحت گریٹر اقبال گئے تھے ، عائشہ خود اس واقعے کی ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے پارک میں جمع ہونے والے سیکڑوں نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے تحت مدعو کیا تھا۔واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ گریٹر اقبال پارک میں ہراسگی اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے اس کیس میں چارسوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں