tiktok pakistanio ki 30 million videos delete

خاتون ٹک ٹاکر گولیاں لگنے سے زخمی۔۔

خاتون ٹک ٹاکر صبا کو   تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کو گولیاں لگیں جبکہ شوہر خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔نجی ٹی وی چینل “24نیوز”کے مطابق جہلم کی مشہور ٹک ٹوکر صبا کو اس کے شوہر نے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا یا ، جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں گولیاں لگی ہیں، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کے شوہر نے پولیس کو اطلاع نہیں دی بلکہ وہ اسے ہسپتال لے گیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق  ٹک ٹاکرخاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسے سوشل میڈیا ایپ کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے گولیاں لگیں، پولیس نے ٹِک ٹاکر کے خاندان کے دیگر افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا،حقائق اور بیانات میں تضاد کے باعث پولیس نے اپنی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں