لاہور کی سیشن عدالت نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ ارسلان، عابد اور افتخار سمیت دیگر ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا اور طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پرایک ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 14 اگست 2021ء کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون نے تھانا لاری اڈا میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
Facebook Comments