وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور پریس کلب میں “میٹ دی پریس” میں بطور مہمان خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد صحافی کالونی فیزٹوسکیم کے لئے درخواستیں مانگ لی جائیں گی، جن میں ڈی جی پی آر، ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی اور اے پی پی کے ملازمین کا کوٹا بھی ہوگا، پریس کلب کے جن اراکین کی فہرست ہمارے پاس آ چکی ہے ان کو دوبارہ درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔صحافی کالونی ایف بلاک کے متاثرہ الاٹیوں کے ڈیمارکیشن لیٹر ان کے حوالے کر دیئے ہیں،وزیر اعلٰی مریم نواز بہت جلد صحافیوں کو پلاٹس تقسیم کرنے پریس کلب آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کے حق میں ہوں ، مالکان سے درخواست کروں گی کہ میڈیا ورکرز کیلئے کم از کم تنخواہ کویقینی بنائیں اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کر کے زیادتی نہ کریں۔ صحافیوں کے لئے مخصوص گرانٹ کو کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے، گرانٹ کے لئے پہلے سے موجود تمام درخواستوں کو منظور کر کے بھیج دیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلٰی نے خواتین کے لئے سکوٹیز کی سکیم کا اعلان کر رکھا ہے، صحافی خواتین کے لئے وزیراعلٰی سے اسکوٹیز کا اعلان جلد کرواؤں گی۔
خواتین صحافیوں کیلئے اسکوٹیز دینے کا اعلان۔۔۔
Facebook Comments