azadi sahaafat ka aalmi din

خاتون صحافی سمیت صحافیوں سے تضحیک آمیز رویہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس  نے  کمیونٹی پولیسنگ کراچی اور تاجر اتحاد کےپروگرام میں خاتون صحافی انوشہ جعفری سمیت صحافیوں کےساتھ تضحیک آمیزرویےکی شدید مذمت  کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے صحافیوں کےساتھ رویےکانوٹس لےکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔ اپنےا یک بیان میں کراچی یونین  آف جرنلسٹس کےصدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا اور مجلس عاملہ نےاسکاؤٹس کلب میں کمیونٹی پولیسنگ اور تاجر اتحاد کے پروگرام میں صحافیوں کو کوریج کیلئے  بلا کرتضحیک آمیز رویہ اپنانےکی شدید مذمت کی ہے۔ صدرکےیوجےفہیم صدیقی کاکہناتھاکہ 24نیوزکی خاتون رپورٹرممبرکےیوجےانوشہ جعفری اوردیگرسے نارواسلوک انتہائی  قابل مذمت ہے۔ایڈیشنل آئی  جی جاوید عالم اوڈھو  معاملےکانوٹس لےکر کارروائی کریں۔ جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانانےکہاکہ پولیس  اور تاجربرادری پروگرام آرگنائزنہیں کرسکتےاور نہ ہی پروگرام کی کوریج کرنےوالےصحافیوں کوعزت دےسکتےہیں تو پروگرام منعقدنہ کریں۔مجلس عاملہ کے اراکین کاکہناتھاکہ  پروگرام کے میزبان مراد سونی اور صحافیوں کی تضحیک کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگرکےیوجےاس رویےکےخلاف احتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں