khatoon sahafi par hamlay ki fir darj

خاتون صحافی پر حملے کی ایف آئی آر درج۔۔

کراچی   میں گزشتہ روز کورنگی عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگئی، ملزمان اللہ بخش گوٹھ میں خاتون صحافی روبینہ ارشد کے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ زخمی خاتون صحافی کی مدعیت میں مطلوب، اقبال اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کرکے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ خاتون صحافی نے کہا کہ  وہ اپنے پلاٹ پر موجود تھی تو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی وہ زخمی ہوکر گر پڑیں بعد ازاں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ان کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ خاتون کے مطابق یہ ہی لوگ پہلے بھی دھمکیاں دیتے رہی جن کے خلاف پہلے ہی تھانہ عوامی کالونی میں درخواست بھی دے چکی ہیں۔  دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے بعض ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے لیکن ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی جا رہی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں