khatoon sahafi ko qatal or rape ki dhamki dene wala bykea rider nokri se farigh

خاتون صحافی کو قتل و ریپ کی دھمکی دینے والا بائیکیارائیڈر نوکری سے فارغ۔۔

خاتون صحافی کو بائیکیا کے رائیڈر نے قتل  اور ریپ کرنے کی دھمکی دے دی۔۔ جنگ گروپ کے انگریزی اخبار دی نیوز کی ڈپٹی ایڈیٹر اور خاتون صحافی نے اپنے ٹوئیٹ میں الزام لگایا ہے کہ بائیکیا کے ایک رائیڈر نے انہیں ریپ اور قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔۔ یہ ٹوئیٹ انہوں نے بائیکیا کے آفیشیل اکاونٹ کو بھی ٹیگ کیا، اس ٹوئیٹ کے دو گھنٹے بعد خاتون صحافی نے ایک اور ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ بائیکیا انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا ہے، اور اس معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔۔ جس کے بعد بائیکیا کا ٹوئیٹ سامنے آیا، جس میں خاتون صحافی سے معذرت کی گئی اور ان سے رجسٹرڈ نمبر اور بکنگ کی دیگر تفصیل بھی مانگی گئیں۔۔ دریں اثنا بائیکیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ ناقابل معافی جرم ہے، اور بائیکیا کے اندر اسے سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔۔ ہم اپنے معزز کسٹمر سے معذرت خواہ ہیں کہ انہیں اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔۔ جس رائیڈر کے حوالے سے بتایا گیا اسے کمپنی سے فارغ کرکے سخت کارروائی کی جارہی ہے، بائیکیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی مزید چھان بین کریں گے ۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں