کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز دندناتے پھر رہے ہیں، گلی کوچوں تک میں کوئی محفوظ نہیں رہا، گھر وں کی دہلیز پر بھی شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔ سینئر خاتون صحافی اور پریس کلب کی ممبر رضیہ سلطانہ کو گلشن اقبال میں لوٹ لیا گیا۔رضیہ سلطانہ سے مرحبا مارکیٹ نزد مسکن اپارٹمنٹ گلشن اقبال بلاک 6 میں موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے رکشہ رکوا کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹے اور باآسانی فرار ہوگئے۔
Facebook Comments