khatoon sahafi ke sath tezaab gardi ka waqia

خاتون صحافی کے ساتھ تیزاب گردی کا واقعہ۔۔

پشاور میں سنو ایف ایم 96 ریڈیو سے وابستہ خاتون صحافی ذکیہ خان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور ان پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی۔ایک ویڈیو بیان میں ذکیہ نے انکشاف کیا کہ پشاور کے پوش علاقے گلبہار میں نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا۔ان کے مطابق حملہ آور کی عمر 18 سال کے لگ بھگ تھی۔۔ ذکیہ نے بتایا، “حملہ آور نے دروازے پر دستک دی۔ جیسے ہی اس نے مجھ پر حملہ کرنے کے لیے تیزاب کی بوتل کھولی، میں بھاگ کر اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہو گئی۔” خاتون صحافی کے مطابق گھر کے  مین گیٹ پر تیزاب کے نشانات اب بھی مل سکتے ہیں۔  خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کسی کے ساتھ جھگڑے کا علم ہے۔دریں اثنا فریڈم نیٹ ورک نے اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرتے ہوئے خاتون صحافی کو فوری انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔فریڈم نیٹ ورک نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ خاتون صحافی پر حملہ افسوسناک ہے اور حکام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔۔علاوہ ازیں  خیبر یونین  آف جرنلسٹس نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور اسے امن و امان برقرار رکھنے میں حکومت بالخصوص پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا۔ صدر ناصر حسین اور جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی نے حکومت سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف ۔۔پولیس سٹی کے سپرنٹنڈنٹ عتیق شاہ اور دیگر حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد کے ٹکڑے اور سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کیں۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں