khatoon sahafi ka mout ka maamla mashqooq hai

خاتون صحافی کا موت کا معاملہ مشکوک ہے، رانا ثنا اللہ۔۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران خاتون صحافی صدف نعیم کی موت کا معاملہ صحافیوں کے بیانات کے بعد مشکوک ہوگیا ہے ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا ” موقع پر موجود صحافیوں کے انکشافات کے بعد معاملہ مشکوک ہوگیا ہے، پنجاب حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے کہ ایک بے گناہ خاتون رپورٹر کی دردناک موت کی تحقیق کرائے۔ پنجاب حکومت نے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داری پوری نہ کی تو وفاقی حکومت اپنا قانونی فرض ادا کرے گی۔رانا ثناء اللہ کے مطابق جاں بحق خاتون رپورٹر کے ساتھی صحافیوں کا بیان ہے کہ صدف کو دھکا دیا گیا، دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کیا جائے، قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں،  اس شہادتی بیان کے بعد ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں