khatoon reporter par tashaddud karne wale mulzimaan giraftaar

خاتون رپورٹر پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں نقل مافیا نے خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ایس ایس پی کورنگی حسن سردار احمد خان نے خاتون صحافی پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول مالک سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے خاتون صحافی پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے رپورٹ طلب کر لی۔ضیاء لنجار نے اپنے بیان میں ہدایت کی کہ خاتون صحافی کو انصاف کی جلد فراہمی ممکن بنائی جائے۔ادھرصوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے رپورٹ طلب کر لی۔محمد علی ملکانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے جبکہ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے جی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پر حملے اور تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ کےیوجے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی بھٹائی کالونی میں جی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پر نقل مافیا کے کارندوں نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم میٹرک کے امتحانات میں ہونے والی کھلے عام نقل کو رپورٹ کرنے گئی تھی۔ زمان ٹاؤن پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جو احسن اقدام ہے، کے یوجے نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سے اپیل کی ہے کہ میڈیا کوریج کرنے وای ٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جائے، میٹرک کے امتحانات میں سرگرم نقل مافیا کی سرکوبی کی جائے اور جی ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں