laadla aik or reporter ki nokri khaagya

خاتون رپورٹر پر قاتلانہ حملے کی کوشش، مقدمہ درج۔۔

جی ٹی وی کی خاتون رپورٹر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی جو معجزانہ طور پرناکام ہوگئی۔۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کلفٹن میں تھیں جہاں سگنل پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے خاتون رپورٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔۔ حملہ آوروں نے خاتون رپورٹر کی گاڑی کے برابر میں موٹرسائیکل روک کر پہلے شناخت کیا اور اسلحہ نکالا۔۔خاتون رپورٹر نے اسلحہ دیکھتے ہی فوری گاڑی بھگا لی اور قریب ہی موجود پولیس کے پاس جاپہنچی، حملہ آور پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔ خاتون رپورٹر نے قریب ہی موجود پولیس موبائل کو واقعہ کی اطلاع دی۔۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔۔ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ساوتھ نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں