وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال میں دوران کوریج نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر حملے کے معاملہ پر ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ دوران کوریج کیمرہ مین اور رپورٹر پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا جس پر انتظامیہ نے واقعے میں ملوث دو افراد کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے امیر قریشی اور علی حمزہ کے خلاف ایکشن لیا گیا،دریں اثنا ءسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

Facebook Comments