وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشال یوسفزئی سمیت خیبر پختونخوا کےحکومتی وفد نے جیو نیوز کی صحافی نادیہ صبوحی سے معذرت کرلی۔اس موقع پر مشال یوسفزئی اور خیبر پختونخوا کے حکومتی وفد نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔جیو نیوز کی سینئر صحافی نادیہ صبوحی نے معذرت قبول کرلی، مشال یوسفزئی اور نادیہ صبوحی نے گلے مل کر تلخیاں بھلانے کا عزم کیا۔نادیہ صبوحی نے معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹانے پر پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کی قیادت اور ملک بھر کی صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ۔۔چند روز قبل جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی نے وزیراعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا، جس کی انہوں نے تصدیق کی۔رپورٹر نے اپنی خبر میں مشال یوسفزئی کا مؤقف بھی دیا اس کے باوجود مشال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے اُن کا موبائل نمبر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد صحافی کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے مشال یوسفزئی کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دے دیا۔جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مشال سیاست میں نئی آئی ہیں، وہ جلد غصے میں آجاتی ہیں، اُن کو کنٹرول کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشال یوسفزئی نے اگر غلطی کی ہے تو مان لینی چاہیے کہ نادیہ صبوحی بہترین صحافی ہیں، مشال کو رابطہ کرکے سمجھائیں گے۔
خاتون رپورٹر نے پی ٹی آئی رہنما کو معاف کردیا۔۔
Facebook Comments