آج نیوز کی واحد خاتون رپورٹر کو آف ائر کردیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون رپورٹر کو صرف صبح آٹھ بجے کے بلیٹن کے علاوہ کسی اور بلیٹن میں نہیں لیاجاتا۔۔ صبح آٹھ بجے بھی بیپر ہوتا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون رپورٹر ان دنوں شدیدذہنی اذیت کا شکار ہے۔ جونیئر رپورٹر کی حیثیت سے کام کرنے والی خاتون رپورٹر اب کسی سینئر سے کم نہیں،کئی بیٹس میں کام کرنے والی خاتون رپورٹر کو دیوار سے لگادیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پوری ڈیسک کو واضع ہدایت ہے کہ جو خبر خاتون رپورٹر دے وہ جب تک کسی دوسرے چینل پر نہ چل جائے اسے آن ائیر نہیں کیا جائے ۔ دفتری ماحول کو لے کر خاتون رپورٹر چینل کے بڑے کے پاس بھی جا پہنچی ہیں ملاقات میں انھوں نے نیوز فلور کے بڑے اور نا تجربے کار شخص کی شکایت کی ہے دوسری جانب نیوز روم کے بڑے نے خاتون رپورٹر کو تنگ کرنے کے لئے ان کے میک اپ پر بھی پابندی لگا دی ہے اور میک اپ آرٹسٹ کو حکم دیا ہے کہ اس خاتون کے بال آئندہ کھلے ہوئے نہ دیکھوں ۔۔پپو کے مطابق رپورٹرز کی بیٹس کی تبدیلی اسائنمنٹ ایڈیٹر کرتا ہے، جب رپورٹر شکوہ کرتے ہیں تو وہ نیوزروم کے بڑے کا نام لے دیتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمت ہے تو جاکر پوچھ لو۔۔بڑے صاحب یہی چاہتے ہیں۔۔پپو کے مطابق نیوزروم کے فیصلے جب اسائنمنٹ ایڈیٹر کرنے لگے تو پھر “بڑے” کی ضرورت کیا ہے، چینل انتظامیہ کو چاہیئے کہ تنخواہ بچائے اور اسائنمنٹ ایڈیٹر کی تنخواہ مزید بڑھا دے۔۔
خاتون رپورٹر کو دیوار سے لگادیاگیا۔۔۔
Facebook Comments