khatoon reporter ki halakat report darj

خاتون رپورٹر کی ہلاکت،رپورٹ درج، کنٹینر کا ذکر غائب۔۔

حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر  تلے کچلے جانے والی خاتون صحافی صدف نعیم  کی پولیس رپورٹ سے عمران خان کے کنٹینر کا ذکر غائب کر دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  کامونکی میں پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرلی ،  پولیس نے رپورٹ نے رپورٹ میں عمران خان کے کنٹینر کا ذکر شامل نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ سادھو کی میں رہنماؤں سےخطاب کے بعد لانگ مارچ کامونکی  کی سمت روانہ ہوا ، تقریبا شام سوا پانچ بجے خاتون رپورٹر  صدر نعیم نے ایک کنٹینر کی کوریج کی کوشش کی اور اس دوران نیچے گر گئیں خاتون کنٹینر تلے آکر زخمی ہوئیں اور دم توڑ گئیں۔رپورٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ سے  شہادتیں اکٹھی کرنے کیلئے موبائل فرانزک طلب کی گئی ، متوفیہ کے شوہر محمد نعیم  نے گواہ فہیم بھٹی کے ہمراہ تحریری بیان دیا  جس میں کہا گیا کہ میری اہلیہ صدف بطور اینکر و رپورٹر نیوز چینل میں کام کرتی تھی ، ڈوائیڈر پر  کھڑی صدر گر کر کنٹینر کے نیچے آگئی اور وفات پا گئی ، یہ ایک حادثہ تھا میں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرانا چاہتا نہ ہی   پوسٹمارٹم چاہتا ہوں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں