khatoon reporter ki halakat perfect finding committee banane ka faisla

خاتون رپورٹر کی ہلاکت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ۔۔

پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر تلے آکر جاں بحق ہونے والی صدف نعیم کی وفات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق  کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر  سکیورٹی کا اجلاس پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت  نے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی ۔ اجلاس میں خاتون رپورٹر صدف نعیم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا  اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس میں واقعے کی فیکٹ فائنڈنگ کیلئے کمیٹی  بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسران  شامل ہوں گے جو وجوہات تلاش کرکے رپورٹ  پیش کریں گے ۔اس موقع پر راجہ بشارت نے کہا کہ  عمران خان خود مرحومہ صحافی رپورٹر کے گھر گئے ، واقعے پر میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ،  ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں