khatoon reporter ki beti or shohar ko sarkaari mulazimat dene ka aelen

خاتون رپورٹر کی بیٹی اور شوہر کوسرکاری ملازمت دینے کا اعلان۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی بیٹی اور بیٹے سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیتے ہوئے صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے  ایوان وزیر اعلیٰ میں مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی نمرہ نعیم اور بیٹے اذان نعیم  سے ملاقات میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کاچیک دیا۔وزیر اعلیٰ نے صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے مرحومہ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدف نعیم کی ناگہانی وفات پر شدید رنج و غم ہوا، وہ غم کی گھڑی میں اہل خانہ کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں