کراچی کی خاتون رپورٹر کی بڑی بہن کی پولیس اہلکاروں نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی کوشش کی جسے خاتون رپورٹر نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنادی۔۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹوئنٹی ون اور چینل ٹوئنٹی فور نیوز کی خاتون رپورٹر انوشے جعفری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انکشاف کیا ہے کہ ان کی بڑی بہن کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی کوشش کی گئی۔۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ۔۔کراچی پولیس کے ڈاکو؟ بھتہ خور؟ یا پھر کیا بولا جائے؟ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ پوسٹ لکھنی پڑھ رہی ہے کہ پہلے خبریں آتی تھیں کہ کراچی پولیس شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث نکلی اور بھتہ وصول کرنے لگی ۔۔۔ کئی متاثرہ شہری بھی دیکھے ان کی خبریں بھی نشر کی ۔۔ کل واقعہ میری اپنی بہن کے ساتھ پیش آیا جب میں آفس میں موجود تھی ۔۔۔کہ ضلع ایسٹ تھانہ بہادر آباد کے اہلکاروں نے میری بڑی بہن کے ساتھ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی کوشش کی۔اور اس 50 50 ہزار کرکے 1 لاکھ بھتہ مانگا۔۔۔ مجھ تک بات پہنچی میری بہن نے گھبرا کر مجھے کال کی جب میں موقعے پر پہنچی میں نے کراچی پولیس چیف سے رابطہ کیا تو دو اہلکار پکڑے گئے ایک فرار ہوگیا ۔۔۔ اس کے بعد پولیس پریشر ڈلوانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیس واپس لیا جائے ۔۔ شرم کا مقام ہے کہ ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں کی پولیس ڈاکوؤں کولگام نہیں ڈال رہی بلکہ بھتہ ۔۔
خاتون رپورٹر کی بڑی بہن کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی کوشش۔۔
Facebook Comments