پبلک نیوز کراچی بیورو کی خاتون رپورٹر گھر کی چھت کا پلاستر گرنے سے شدید زخمی ہوگئی۔اقرا اعوان کے سر اور چہرے پر چوٹ آئی۔ جنہیں فوری طور پر سول اسپتال لے جایاگیا۔ سول اسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث علاج میں تاخیر کا سامناکرنا پڑا، سول اسپتال میں مریض رلتے نظر آئے، رات والے صبح والوں پر اپنا کام ڈالنے لگے۔ پبلک نیوز کی خاتون رپورٹر زخمی حالت میں سول اسپتال لائی گئی، ای این ٹی وارڈ میں عملہ ساڑھے نو تک نہ پہنچا۔اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے صبح بروقت علاج نہ ہوسکا۔ ڈاکٹرز ایک دوسرے کو بولتے رہے،مریض تڑپتا رہا۔دریں اثنا سندھ کے سینئر منسٹر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے پبلک نیوز کی رپورٹر اقرا اعوان کے ساتھ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علاج کی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر منسٹر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے سیکریٹری صحت سے رابطہ کرکے زخمی خاتون رپورٹر کے علاج میں ہرممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔
خاتون رپورٹر چھت کا پلاستر گرنے سے شدید زخمی۔۔
Facebook Comments