وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر مشعال یوسفزئی نے جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات لگائے جس کے بعد مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پشاور پریس کلب آکر نادیہ صبوحی اور صحافی برادری سے معذرت کرلی۔ بیرسٹر سیف نے مشیر مشعال یوسفزئی کے بے بنیاد الزام تراشی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ الزام تراشی مشعال یوسفزئی کا ذاتی فعل تھا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات نہ ہوں۔یادرہے کہ چند روز قبل جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی نے وزیراعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا۔مشعال یوسفزئی نے خبر کی تصدیق کی تھی اور رپورٹر نے اپنی خبر میں مشعال یوسفزئی کا مؤقف بھی دیا تھا۔ اس کے باوجود مشعال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے اور اُن کا موبائل نمبر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے بعد نادیہ صبوحی کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔
خاتون رپورٹر پر الزامات، پی ٹی آئی کی معذرت۔۔
Facebook Comments