khatoon news ne shohar anchor ke khilaaf fir katwaadi

خاتون نیوز اینکر نے شوہراینکرکے خلاف ایف آئی آر کٹوادی۔۔

نیو نیوز سے وابستہ خاتون اینکر عائشہ سہیل نے اپنے شوہر بیرسٹر احتشام امیرالدین جو کہ سما ٹی وی کے اینکر ہیں، کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ درج کرادیا۔عائشہ سہیل کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان کے شوہر نے کچھ ماہ پہلے انہیں بچوں سمیت رات کو دو بجے گھر سے نکال دیا تھا۔ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی ان کے ساتھ مسلسل مار پیٹ کرتا رہا ہے لیکن وہ والدین کی عزت اور بچوں کی خاطر یہ سب برداشت کرتی رہی ہیں۔ایف آئی آر میں عائشہ سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اب علیحدہ گھر لے کر رہ رہی ہیں لیکن ان کا شوہر یہاں بھی بچوں سے ملنے کے بہانے آکر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔  ’ پیر کو پانچ بج کر 23 منٹ پر احتشام گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی مارنا پیٹنا شروع کردیا، ملزم نے مجھے تھپڑ مارے، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گلا دبانے کی کوشش کی ، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا اور اسلحہ دکھا کر دھمکاتا رہا، بعد ازاں بچوں اور ملازمہ کے شور مچانے پر احتشام دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا۔عائشہ سہیل نے ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے دیور نے اپنے کزن عمر شاہد اور افروز کے ساتھ مل کر ان کے بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔خاتون اینکر پرسن کی درخواست پر پولیس نے ان کے اینکر پرسن شوہر بیرسٹر احتشام  امیرالدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں