ماڈل،مارننگ شوزکی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہےجس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی بیٹی سمیت گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔انھوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔

Facebook Comments