معروف میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اُن کے شوہر سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی ہے۔صنم جنگ کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں دونوں ماں بیٹی کھیلتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔صنم جنگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کے کمنٹ باکس میں اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے صنم جنگ کے شوہر سے متعلق سوالات کیے جا رہے ہیں۔صنم جنگ کے مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ اُن کے شوہر کہاں ہیں اور صنم جنگ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کرتیں۔انسٹا گرام صارفین کی جانب سے صنم جنگ سے سوال کیا جا رہا ہے کہ وہ آج کل اپنی بیٹی کے ساتھ بہت تصاویر شیئر کر رہی ہیں مگر تصویروں میں اُن کے شوہر نظر نہیں آتے۔ان سب سوالات پر صنم جنگ کی جانب سے کوئی جواب دیا گیا ہے نہ ہی ان سوالات پر کوئی رد عمل دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ اُن کی طلاق ہوگئی ہے۔
