ptv idara notification jari kardia

خاتون کی ہراسمنٹ، ہیڈ آف کرنٹ افیئر معطل۔۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعت و نشریات میڈم شاہیرہ  شاہد نے پی ٹی وی میں دوران ڈیوٹی جنسی طور پر ہراساں  کرنے کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈآف کرنٹ افیئر پی ٹی وی  کو فوری طور پر معطل کر دیا اور مزید تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق  ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کی  درخواست پر کہ  ہیڈ آف کرنٹ افیئر پی ٹی وی نے مذکورہ خاتون کو اپنے دفتر میں دوران  ڈیوٹی جنسی طور پہ  ہراساں کیا، اس حوالے سے مذکورہ میک اپ  آرٹسٹ نے سیکرٹری انفارمیشن اور پی ٹی وی انتظامیہ کو باقاعدہ شکایت کی جس پر سیکرٹری اطلاعت و نشریات نے فوری طور پر ہیڈ آف کرنٹ افیئرز پی ٹی وی کو ان کے عہدے سے معطل کرکے  انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے اس حوالے سے پی ٹی وی کے ترجمان اور جنرل مینیجر پبلک ریلیشن نوید اظہر نے کہا ہے کہ جب بھی کسی خاتون کی طرف سے کسی افیسر یا ملازم کے خلاف کوئی شکایت اتی ہے تو اسے فوری طور پر اس کے کام سے روک دیا جاتا ہے اسی لیے ہیڈ آف کرنٹ افیئر کو فوری طور پر ان کے کام سے روک دیا گیا اور باقاعدہ انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس حوالے سے شواہد  کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید قانونی کاروائی کرے گی پی ٹی وی کے ڈائریکٹر انجینئرنگ کی سربراہی میں جنسی ہراسمنٹ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو ائندہ چند روز میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ ایم ٹی پی ٹی وی اور سیکرٹری انفارمیشن کو بھجوائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں