khatoon film saaz dramon ke mayar se sakht mayoos

خاتون فلم ساز ڈراموں کے معیار سے سخت مایوس۔۔

معروف فلمساز مہرین جبار نے پاکستانی ڈراموں پر بھارتی سوپ سیریلز کی نقالی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سنجیدہ اعتراضات اور سوالات اٹھادیے۔ مہرین جبار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے بیشتر ڈرامے بھارتی سوپ سیریلز کی طرح کیوں ہوگئے ہیں؟ خراب روشنی، نہ رکنے والی موسیقی، خواتین کے ڈرائر سے سیدھے کیے ہوئے بال، مردوں کے لیے وہی خش خشی داڑھی، ہر کوئی مسلسل صدمے میں ہے اور چیخ یا رو رہا ہے اور پھیلی ہوئی کہانی کی ہزار اقساط بن رہی ہیں ۔خاتون فلمساز کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سنہری دور کی بھی یاد آگیا انہوں نے کہا کہ کہاں کھو گئے وہ لمحے؟

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں