jaali sahafi mubeena muqaable mein giraftar

خاتون صحافی کو ہراساں کرنے والا گرفتار۔۔

کراچی میں پولیس نے خاتون صحافی کوجنسی طور پر ہراساں کرنے والے 70سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیاجہاں لیلیٰ نثار نامی خاتون صحافی کی طرف سے پولیس کو رپورٹ درج کرائی گئی ۔صحافی نے بتایا کہ وہ چند دن قبل اپنی والدہ کے ہمراہ رکشہ میں جا رہی تھیں کہ لیاقت نیشنل ہسپتال کے قریب ایک 70سالہ آدمی نے انہیں دیکھ کر نامناسب اشارے کیے۔ لیلیٰ نثار کا کہنا تھا کہ ”جب میں اس آدمی پر چلائی تو رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ یہ شخص اکثر اس علاقے میں پایا جاتا ہے اور خواتین کو ہراساں کرتا ہے۔ خاتون صحافی نے رکشہ ڈرائیور کا فون نمبر لے لیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کراکے رکشہ ڈرائیور کی مدد سے اسے گرفتار کروا دیا۔ ملزم کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے جو جوہر ایریا کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں