کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا گراف مسلسل بلندی کی جانب گامزن ہے، شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے جو کسی بھی وقت کسی کو بھی آسانی سے گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔۔ پولیس ان لٹیروں کے سامنے مکمل بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔۔ تازہ واقعہ میں کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کے ٹوئنٹی ون نیوز کی خاتون میزبان کو لوٹ لیا گیا۔۔ اطلاعات کے مطابق خاتون اینکر سے نہ صرف ان کا موبائل فون بلکہ نقدی اور زیورات بھی چھین لئے گئے۔۔ متعلقہ تھانے میں رپورٹ تو درج کرادی گئی ہے لیکن ملزمان تاحال آزاد گھوم رہے ہیں۔۔

Facebook Comments