khatoon anchor ka punjab ki wazir banne se inkar

خاتون اینکر،رکن پنجاب اسمبلی کافنڈزروکنے پراحتجاج۔۔

خاتون اینکر پرسن، سینئر صحافی اور رکن  پنجاب اسمبلی جگنو محسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر منتخب لوگوں کے کہنے پر منظوری کے باوجود 95 کروڑ روپے کے فنڈز روک لیے، جب تک فنڈز ریلیز نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔پی پی 184 ضلع اوکاڑہ سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے اپنے حلقے کے ترقیاتی فنڈز جاری کروانے کے لیے شیر گڑھ سے ریلی نکالی جس میں ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے گئے۔۔ریلی میں ووٹرز، سپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔جگنو محسن کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد حلقے کے عوام کو ترقیاتی فنڈز کی صورت میں ان کا حق دلوانا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری کے باوجود فنڈز روک لیے، عوام کے حقوق کے لیے آج اوکاڑہ تک احتجاج کر رہے ہیں بات نہ سنی گئی تو دائرہ وسیع کریں گے۔جگنو محسن نے کہا کہ وہ اوکاڑہ سے واحد آزاد ایم پی اے ہیں، لیکن ہارے ہوئے لوگوں کے کہنے پر ان کے حلقے کے ترقیاتی فنڈز روکے گئے۔جگنو محسن اپنے سپورٹرز کے ہمراہ احتجاج ریکارڈ کروانے ڈی سی بھی آفس گئیں، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کا پیغام وزیراعلیٰ تک پہنچا دیں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں