khatoon anchor person par hamla

خاتون اینکرپرسن پر حملہ، چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اور معرو ف صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ،خاتون اینکرپرسن اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ ہو گیا تاہم وہ اس حملے بچنے میں کامیاب ہو گئیں ۔ چینل 24نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے شہر حجرہ شاہ مقیم کے علاقے اختر آباد میں ان پر حملہ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق جگنو محسن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس میں کچھ لوگ ان سے جوج کلاں میں جلسہ نہ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے جلسہ کیا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔جب جگنو محسن جلسہ کرنے پہنچیں تو ملزمان نے ان کے قافلے کو روک لیا اور پھر ان کی گاڑیوں پر فائرنگ اور پتھراﺅ کیا ۔اس دوران ایک ملزم کی پستول جام ہو گئی اور گولی پھنس گئی تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ ہجرہ شاہ مقیم میں چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دریں اثنا رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں ایک شخص کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نامعلوم شخص ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ اگر جگنو محسن ہمارے گاؤں آئی تو اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالیں گے،جو جگنو کو ہمارے گاؤں لائے گا ہماری اس سے لڑائی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں