imran khan jail mein raat bhar jaagte hein

خاتون اینکرپرسن اپوزیشن جلسے سے مایوس۔۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پی ڈی ایم کے جلسے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں نہ آر ہوا نہ پار، کہا گیا کہ بڑے اعلانات ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس جلسے میں مرو یا مار دو والی کیفیت ہوگی، توقعات زیادہ تھیں لیکن نتائج کم ہی آئے۔غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لاہور جلسے کے ذریعے حکومت پر حتمی پریشر ڈال سکتی تھی لیکن یہاں بڑی کمی رہی، یہ جلسہ مریم نواز کی صلاحیتوں کا بھی امتحان تھا۔اینکر پرسن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب پی ڈی ایم کو اپنی سٹریٹجی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں