khatoon anchor ka drama industry mein wapsi ka aelaan

خاتون اینکرپرسن نے بیس ہزار میں مری میں ہوٹل روم لیا۔۔

مری کے ہوٹل میں 3 کپ چائے کا 2 ہزار روپے بل دیا۔۔معروف اداکارہ اور اینکرپرسن فضا علی بھی برس پڑیں۔۔خاتون میزبان فضا علی نے شدید برف باری کے دوران  مری میں لیے جانے والے ہوٹل کے کمرے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔فضا علی کے مطابق انہوں نے اروما کیفے نامی مری کے ایک ہوٹل میں 20 ہزار روپے  میں ایک رات کے لیے کمرا کرایے پر لیا جہاں پہنچتے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ تصویروں میں جو کمرے انتظامیہ کی جانب سے  دکھائے گئے تھے وہ ایسے بالکل بھی نہیں تھے۔فضا علی نے بتایا کہ ہوٹل کے کمروں کے واش روم میں پانی موجود نہیں تھا، شکایت کرنے  پر انتظامیہ نے بتایا کہ موٹر چلائی ہے پانی آجائے گا لیکن 4 گھنٹے گزرجانے کے باوجود پانی نہیں آیا۔۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مری میں ہوٹل مالکان میں صرف 10 فیصد افراد ایسے ہیں جن کا تعلق مری سے ہے، ورنہ زیادہ تری مری کے ہوٹلز کے  مالکان بڑے بڑے سیاستدان، کاروباری شخصیات اور وزیر ہیں۔۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں