معروف خاتون اینکرپرسن رابعہ انعم بیٹے کی ماں بن گئیں۔۔ انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ان کی شادی کو چار سال ہوگئے، اللہ تعالی نے انابیہ کے بعد انہیں پھر بیٹے سے نوازا ہے۔۔ انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔اللہ تعالی نے ہمارے لئے بہترین پلان بنائے ہیں،یہی وجہ ہے اس نے انابیہ کے بعد ہمیں ایک اور قیمتی تحفے سے نوازا ہے۔۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ ہماری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔

Facebook Comments