ایکسپریس نیوز کی خاتون اینکر اور پروگرام گرفت کے پرڈیوسر کو یرغمال بنانے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیوکراچی کے قریب ایوب گوٹھ میں پیش آیا ، جب غیرقانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے خلاف رپورٹ بنانے پر ہائیڈرنٹ مافیا نے پروگرام گرفت کی ٹیم پر حملہ کردیا اور اس کے پرڈیوسر کو یرغمال بنالیا۔ خاتون اینکر نے خود کو گاڑی میں چھپ کر محفوظ بنایا۔ملزمان نے پروگرام ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ خاتون اینکر کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں کٹوا دی گئی لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔۔
Facebook Comments